• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166951

    عنوان: کیا بدھ کو ناخن نہیں کاٹنا چاہیے؟

    سوال: کیا بدھ کو ناخن کاٹنا جائز ہے یا نہیں؟اگر جائز نہیں ہے تو کہیں سے اس کا مناسب حوالہ مل سکتاہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 166951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 373-285/B=3/1440

    جس حدیث میں دن کی تخصیص کے ساتھ ناخن کاٹنے کی بات آتی ہے یا ناخن کاٹنے میں انگلیوں کی ترتیب حدیث میں مذکور ہے۔ علامہ شامی رحمة اللہ علیہ نے انہیں بہت ضعیف فرمایا ہے وہ دلیل میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہے اس لئے اسے کالعدم سمجھا جائے جس دن چاہے آدمی ناخن کاٹ سکتا ہے اور جس ترتیب سے چاہے اس سلسلہ میں کوئی صحیح حدیث نہیں آئی ہے۔ تفصیل کے لئے شامی ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند