عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 166897

ایک حدیث سنتے رہتے ہیں مفہوم "علم حاصل کرو چاہے چین ہی جانا پڑے " کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے ۔ حوالہ بھی بتا دیں تو مہربانی ہوگی۔

Published on: Nov 18, 2018

جواب # 166897

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:289-234/L=3/1440



 حدیث ”أطلبوالعلم ولو بالصین علم حاصل کرو اگر چہ چین جاناپڑے“ سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، لیکن مفہوم ومعنی کے اعتبار سے دوسری نصوص سے ثابت ہے۔



اطلبوا العلم ولو بالصین․․․ قال البیہقي متنہ مشہور وإسنادہ ضعیف وقد روي من أوجہ کلہا ضعیفة، وقال المزي لہ طرق ربما یصل بمجموعہا إلی الحسن (فیض القدیر: ۱/۵۴۲) وقال العزیزي ہو حدیث حسن لغیرہ (السراج المنیر: ۱/۲۱۳) وتفصیلہ فی احسن الفتاویٰ: ۱/۴۵۳)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات