• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166162

    عنوان: دیلمی کی ایک حدیث ”صاحب قرآن اسلام کا جھنڈا اٹھانے والا ہے “ کی تحقیق

    سوال: صاحب قرآن اسلام کا جھنڈا اٹھانے والا ہے جس نے اس کی تعظیم کی اس نے اللہ کی تعظیم کی اور جس نے اس کی توھین کی اس پر اللہ کی لعنت ہے ۔ مسند الفردوس عن ابی امامتہ الباھلی یہ روایت سندا کیسی ہے ؟فضائل میں بیان کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 166162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:160-177/N=4/1440

     (۱، ۲) : مسند فردوس کی یہ روایت انتہائی ضعیف ہے؛ کیوں کہ اس کی سند میں ایک راوی: محمد بن یونس کدیمی ہے ، جو متہم ہے۔ اور فضائل میں (ضعف شدید کی صراحت کے بغیر) ایسی روایت کا بیان کرنا بھی درست نہیں ہوتا۔

    الدیلمي: أخبرنا أبي أخبرنا الحسن بن أحمد المرجاني حدثنا أبو بکر عبد اللہ بن علي بن حمویہ حدثنا الحسن بن علي الربیع حدثنا محمد بن منصور بن حاتم، حدثنا محمد بن یونس الکدیمي، حدثنا عبد اللہ بن داود، حدثنا أبو بکر بن عیاش، عن ثور بن یزید عن خالد بن معدان عن أبي أمامة الباھلي، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”حامل القرآن حامل رأیة الإسلام، من أکرمہ فقد أکرم اللہ، ومن أھانہ فعلیہ لعنة اللہ“۔ الکدیمي (الزیادات علی الموضوعات للسیوطي، ص: ۱۱۲، ۱۱۳، رقم الحدیث: ۱۱۶) ۔ وللمزید من التفصیل انظر ترجمتہ في تھذیب الکمال (۲۷: ۶۶- ۸۱، رقم الترجمة: ۵۷۲۱، ط: موٴسسة الرسالة، بیروت) ومیزان الاعتدال (۴: ۷۴-۷۶، رقم الترجمة: ۸۳۵۳، تحقیق: علي محمد البجاوي، ط: دار المعرفة بیروت، لبنان) ۔ حدیث: ”حامل القرآن حامل رأیة الإسلام، من أکرمہ فقد أکرم اللہ، ومن أھانہ فعلیہ لعنة اللہ“ (مي) من حدیث أبي أمامة، وفیہ الکدیمي (تنزیہ الشریعة، کتاب فضائل القرآن، الفصل الثاني، ۱: ۲۹۶، رقم الحدیث: ۳۰، ط: دار الکتب العلمیة بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند