• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165339

    عنوان: حضرت حواء سے پہلے کیا اللہ نے کسی عورت کو پیدا کیا ہے؟

    سوال: ایک نو مسلم نے سوال پوچھا ہے کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کے بعد اللہ نے ایک عورت کو پیدا کیا اور وہ عورت آدم کی کوئی بات سنا نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے اللہ نے اس کو عذاب دیدیا اور وہ مرگئی، اس کے بعد اللہ نے حواء کو بنایا۔ یہ واقعہ ایک عیسائی عالم سے نومسلم نے سنا ہے۔ کیا یہ بات سچ ہے؟

    جواب نمبر: 165339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 15-26/D=2/1440

    قرآن و حدیث کی صراحت سے بھی ثابت ہے کہ آدم علیہ السلام تمام انسانوں کے باپ اور حواء سب کی ماں ہیں جو آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا کی گئی ہیں۔ حواء سے پہلے درمیان میں کسی عورت کا پیدا کیا جانا ہمارے علم میں نہیں نہ اس کی تحقیق کی ضرورت ہے آخرت میں جن اعمال پر نجات موقوف ہے اس کے تحصیل کی فکر ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند