• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165335

    عنوان: سر ڈھاک کر پانی پینا سنت ہے یا مستحب؟

    سوال: مفتی صاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ سر ڈھاک کر پانی پینا سنت ہے یا مستحب؟ براہ کرم، جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 61-104/L=2/1440

    سر پر ٹوپی یا عمامہ رکھ کر کھانا پینا سنت یا مستحب نہیں؛ اس لئے کھلے سر ہونے کی حالت میں کھانے پینے کی گنجائش ہے۔ والأکل مکشوف الرأس ․․․․․ فیہ روایتان، والمختار أنہ لایکرہ ۔ (البحر الرائق: ۸/۳۳۸، کتاب الکراہیة، زکریا، دیوبند)۔ ولا بأس بالأکل متکئاً أو مکشوف الرأس في المختار۔ (ردالمحتار: ۹/۳۹۰، کتاب الخطر والإباحة، زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند