• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165263

    عنوان: عصر کی نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھنا اور یا قوی پڑھنا

    سوال: عصر کی فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کے جو اللہ کا نام یَا قَوِیُّ پڑھا جاتا ہے کیا یہ کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ اس کے کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ حدیث کا حوالہ ضرور دیں۔

    جواب نمبر: 165263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 16-27/D=2/1440

    قَوِیُّ اللہ تعالی کا صفاتی نام ہے۔ یَا قَوِیُّ کہہ کر اللہ تعالی کو اسی صفاتی نام سے پکارا جاتا ہے جس سے اللہ تعالی کی صفت ”قوت و تقویت“ متوجہ ہوتی ہے جیسے کسی پریشانی کے وقت ”یا رحمٰن “ پکارنے سے اللہ تعالی کی صفت رحمت کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہوتا ہے۔ پس جس شخص کے دماغ میں یا حافظہ میں کمزوری ہو وہ اس جگہ (یعنی سر پر) ہاتھ رکھ کر اللہ تعالی کی صفت قوت وتقویت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے یَاقَوِیُّ کہے گا تو حافظہ مضبوط ہو جائے گا اللہ تعالی کے اسمائے صفاتی کی یہ تاثیر ہوگی خاص اس وِرد کا حدیث میں وارد ہونا ضروری نہیں جس طرح کسی پریشانی کے وقت یا رحمٰن کہنا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند