• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 164669

    عنوان: کن کن لوگوں کے لیے عیدگاہ قریب نہ آنے کی دھمکی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عیدگاہ کے قریب کتنے لوگوں کو نہیں آنا چاہیے حدیث یا کسی کتاب میں ہو تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 164669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1342-1157/N=1/1440

    میرے علم کے مطابق عیدگاہ کے قریب نہ آنے کی دھمکی حدیث میں صرف اس شخص کے بارے میں آئی ہے جو وسعت وحیثیت (قربانی واجب ہونے) کے باوجود قربانی نہ کرے۔ اور اس دھمکی کا مطلب یہ ہے کہ جن پر قربانی واجب ہے، انھیں ضرور قربانی کرنی چاہیے؛ ورنہ وہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کے مستحق ہوں گے۔ اللہ تعالی حفاظت فرمائیں۔

    عن أبي ھریرةأن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال:من کان لہ سعة ولم یضح فلا یقربن مصلانا (السنن لابن ماجة، أبواب الأضاحي، باب: الأضاحي واجبة ھي أم لا؟، ص:۲۲۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند