• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 164652

    عنوان: "میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء میں مانند ہے " کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟

    سوال: "میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء میں مانند ہے " کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ وضاحت فرمائیے ۔

    جواب نمبر: 164652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1306-971/SN=1/1440

    یہ روایت بے اصل ہے، کسی معتبر کتاب میں یہ روایت موجود نہیں ہے۔ ”علماء أمتی کأنبیاء بنی اسرائیل“ ”قال السیوطی فی الدرر: لا أصل لہ، وقال فی المقاصد: قال شیخنا یعنی ابن حجر: لا أصل لہ، وقبلہ الدمیری والزرکشی ، وزاد بعضہم: ولا یعرف فی کتاب معتبر الخ (کشف الخفاء ومزیل الإ لباس: ۲/۷۴، رقم: ۱۷۴۴)۔

    ------------------------

    جواب صحیح ہے اور فتاوی محمودیہ (۳/۴۶، ۴۷) میں مزید یہ ہے: البتہ العلماء ورثة الأنبیاء کو ابوداوٴد ، ترمذی ، احمد وغیرہ ائمہ کرام نے روایت کیا ہے، ابونعیم نے مرفوعاً أقرب الناس من درجة النبوة أہل العلم والجہاد کو روایت کیا ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند