• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 163711

    عنوان: سرمہ لگانے كا سنت طریقہ كیا ہے؟

    سوال: سرمہ لگانا کیا ہے یا کیسا ہے ؟ اگر سنت یا پسندیدہ عمل یا اور کچھ بھی ہے تو کون سے وقت میں بہتر یا کون سے وقت لگانا چاہیے اور اگر سنت ہے تو کونسے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لگایا ہے ۔ بتادیں تو بڑی مہربانی ہوگی آپ کی۔

    جواب نمبر: 163711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1235-1139/M=11/1439

    سرمہ لگانا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور آنکھوں کے لیے مفید بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے سرمہ لگایا کرتے تھے اور اس کے تین طریقے احادیث میں مذکور ہیں: (۱) دونوں آنکھوں میں تین تین سلائی لگانا۔(۲) دائیں آنکھ میں میں تین سلائی اور بائیں آنکھ میں دو سلائی لگانا۔(۳) پہلے دونوں آنکھوں میں دو دو سلائی لگائے پھر ایک سلائی دونوں آنکھوں میں مشترکہ طور پر لگانا:

    عن ابن عبّاس أن النّبیّ صلی اللہ علیہ وسلم کانت لہ مکحلة یکتحل منہا کلّ لیلة ثلاثة فی ہذہ وثلاثة فی ہذہ․ (شمائل ترمذی) عن محمد بن سیرین قال: سألت أنسا: عن کحل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: کان یکتحل فی الیمین ثنتین، وفی الیسری ثنتین وواحدة بینہما قال ابن سیرین ہکذا الحدیث وأنا أحب أن یکون فی ہذہ ثلاث، وفی ہذہ ثلاث وواحدة بینہما. (شعب الإیمان للبیہقی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند