• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 163192

    عنوان: کیا حدیث یا قرآن سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ پاک نے یہ فرمایا ہے کہ ”دین میں داڑھی ہے، داڑھی میں دین نہیں“؟

    سوال: کیا حدیث یا قرآن سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ پاک نے یہ فرمایا ہے کہ ”دین میں داڑھی ہے، داڑھی میں دین نہیں“؟

    جواب نمبر: 163192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1112-922/B=11/1439

    اس طرح کا جملہ کسی شخص کا گڑھا ہوا جملہ ہے قرآن وحدیث میں یہ جملہ کہیں نہیں آیا ہے بلکہ بخاری ومسلم میں صحیح حدیث اس طرح آئی ہے أنہکوا الشوارب واعفوا اللحی وخالفوا المشرکین آیا ہے یعنی مونچھوں کو باریک کرو اور ڈاڑھی کو بڑھاوٴ اور ان دونوں میں مشرکین کی مشابہت اختیار نہ کرو بلکہ ان کی مخالفت کرو، صیغہ امر کے ساتھ آیا ہوا صراحت کے ساتھ یہ بتاتا ہے کہ ڈاڑھی کا رکھنا (کم ازکم ایک مشت) واجب ہے، دین میں ڈاڑھی ہے کا یہی مطلب ہے جو کوئی اس کی مخالفت کرے گا وہ فاسق یعنی اللہ کا نافرمان کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند