• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162990

    عنوان: انگور کا سرکہ اور شہد پانی میں ملاکر پینے کا حکم

    سوال: کیا انگور کا سرکہ اور شہد پانی میں ملاکے پی سکتے ہیں؟ کیونکہ میں نے سنا ہے حدیث میں اس کی ممانعت ہے ؟

    جواب نمبر: 162990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1145-970/N=11/1439

    انگور کا سرکہ اور شہد پانی میں ملاکر پینے کی ممانعت سے متعلق کوئی حدیث میری نظر سے نہیں گذری، آپ نے جن صاحب سے یہ حدیث سنی ہے، آپ انہی سے اس کا حوالہ معلوم کرکے مجھے بتائیں، ویسے طبی اعتبار سے انگور کا سرکہ اور شہد پانی میں ملاکر پینے میں کچھ حرج نہیں ہے ؛ کیوں کہ سرکہ کی تاثیر ٹھنڈی ہے اور شہد کی گرم اور دونوں مل کر معتدل ہوجاتے ہیں؛ البتہ اگر کسی کو اس کے خاص مزاج کی وجہ سے موافق نہ آئے تو وہ پرہیز کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند