• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162843

    عنوان: كنت أنا وعلی نورا كی تحقیق

    سوال: حضرت امام احمد بن حنبل رح نے فضائلِ صحابہ نامی کتاب میں ایک حدیث درج کی ہے کہ: قال سمعت حبیبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول کنت انا و علی نورا بین یدی اللہ عزوجل۔الخ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور علی اللہ تعالی کے سامنے نور تھے ۔الخ اس حدیث کی اصل کیا ہے ؟ اگر یہ حدیث ضعیف یا موضوع ہے تو امام احمد بن حنبل رح نے اسے کیوں درج کیا؟

    جواب نمبر: 162843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1306-1094/sd=11/1439

    علامہ ابن الجوزی نے مذکورہ حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔ (الموضوعات لابن الجوزی: ۱/۱۴) ممکن ہے کہ فضائل صحابہ کتاب کی تصنیف کے وقت تک حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے علم میں اس حدیث کی نوعیت واضح نہ ہوئی ہو، بعد میں حقیقت کا علم ہوا ہو، اس کا قرینہ یہ ہے کہ مسند احمد میں یہ روایت موجود نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند