• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162763

    عنوان: كیا جنازے كی نماز میں ثنا پڑھنا سنت سے ثابت ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ہم جو جنازہ پڑھتے ہیں تو اس میں سب سے پہلے نیت کے عربی الفاظ پڑھتے ہیں پھر ثناء پھر درود شریف اور آخرمیں دعا پڑھتے ہیں۔ لیکن میرا ایک دوست کہتا ہے کہ آپ جو نیت اور ثناء پڑھتے ہیں یہ سنت سے ثابت نہیں۔ تو اس لئے صحیح جواب کے لئے آپ سے رجوع کیا کہ آپ ہماری راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1064-853/B=10/1439

    یہ بھی ثابت ہے اور سورہ فاتحہ ثنا کی جگہ پڑھنا بھی ثابت ہے۔ لیکن نماز جنازہ مستقل کوئی نماز نہیں ہے صرف دعاء مغفرت ہے، اور قرأة قرآن نماز میں مشروع ہے اس لئے ہم احناف ثنا ہی پڑھتے ہیں اور شوافع سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں۔ ہاں احناف صرف دعا کی نیت سے سورہ فاتحہ تو احناف کے یہاں اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔ اور چونکہ نماز جنازہ نماز نہیں ہے اس لئے قرآن کی قرأة اس میں نہ ہونی چاہئے۔ یہی مفتی بہ قول ہے اور اسی پر احناف کا عمل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند