• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162044

    عنوان: ’’جب بندہ التحیات پڑھتا ہے تو خدا بات کرتا‘‘ كیا اس مضمون كی حدیث ہے؟

    سوال: کیایہ بات کسی حدیث میں ہے کہ جب بندہ التحیات پڑھتا ہے تو خدا بات کرتا اگر ہے تو مع اردو ترجمہ کے مدلل اور مفصل بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1110-1020/M=9/1439

    اس طرح کی تصریح کسی روایت میں ہماری نظر سے نہیں گذری، آپ نے کسی سے سنا ہے تو اُسی سے حوالہ دریافت کیجیے اور کہیں پڑھا ہے تو اس کتاب کا مکمل حوالہ لکھئے تاکہ اس کی مراجعت کی جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند