• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160793

    عنوان: حجامہ كا عمل چاند كی كن تاریخوں میں بہتر ہے؟

    سوال: میں حجامہ کروانا چاہتا ہوں، آپ میری کچھ رہبری فرمائیں جس کی وجہ سے میں اس سنت کے کو صحیح طور پر کروا سکوں اور حجامہ کس دن کروانا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 160793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:953-841/sd=8/1439

    قمری مہینے کی ۱۷، ۱۹اور ۲۱تاریخ میں حجامہ کرانا بہتر ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان تاریخوں میں حجامہ کرانے کو پسند فرماتے تھے؛ البتہ ضرورة کسی بھی تاریخ میں حجامہ کا عمل کرایا جاسکتا ہے اور شنبہ اور چہارشنبہ کو حجامہ نہ کرانا بہتر ہے۔

    وعن ابن عباس رضی اللہ عنہما أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یستحب الحجامة لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدی وعشرین. رواہ فی شرح السنة وعن أبی ہریرة -رضی اللہ عنہ- عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من احتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدی وعشرین کان شفاء لہ من کل داء . رواہ أبو داود وعن الزہری مرسلا عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم: من احتجم یوم الأربعاء أو یوم السبت فأصابہ وضح فلا یلومن إلا نفسہ․ رواہ أحمد وأبو داود وقال: وقد أسند ولا یصح․ (مشکاة شریف: ص: ۳۸۹، کتاب الطب والرقی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند