• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 159571

    عنوان: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک واقعہ کی تحقیق

    سوال: رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک واقعہ اکثر بیان کیا جاتا ہے جو کچھ علماء سے بھی سنا ہے کہ آپ صلعم کے راستے میں ایک یہودی عورت کوڑا کرکٹ ڈالتی تھی، جب وہ بیمار ہوئی تو آپ صلعم عیادت کے لئے تشریف لے گئے ، جس سے متاثر ہو کر وہ مسلمان ہو گئی، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ واقعہ کی کوئی اصل نہیں ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ اس واقعہ کی حقیقت کیا ہے ؟ اگر صحیح واقعہ ہے تو کتاب کا حوالہ مرحمت فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 159571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:753-602/sn=7/1439

    کافی تلاش کے باوجود معتبر کتاب میں اس طرح کا واقعہ نہیں ملا، بہرحال لوگوں پر ضروری ہے کہ مستند تحقیق کے بغیر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کوئی واقعہ ہرگز بیان نہ کریں، مبادا وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ”من کذب علی متعمدًا فلیتبوّأ مقعدہ من النار“ (مسلم: ۳، باب فی التحذیر من الکذب) کے مصداق نہ بن جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند