• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158828

    عنوان: پہلے مسجد بنائی گئی یا پھر پہلے نماز کا حکم آیا؟

    سوال: پہلے مسجد بنائی گئی یا پھر پہلے نماز کا حکم آیا؟

    جواب نمبر: 158828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 709-585/L=6/1439

    پہلے نماز کا حکم آیا پھر مسجد بنائی گئی،اس کی تفصیل یہ ہے کہ نماز کی فرضیت شبِ معراج میں ہوئی ،اور شبِ معراج کا واقعہ مکہ میں پیش آیا اور مکہ میں مختلف مصائب وحالات کی وجہ سے مستقل کسی مسجد کی تعمیر نہ ہوسکی؛البتہ مسجدِ حرام پہلے سے موجود تھی جس سے حصولِ اطمینان کے لیے کام لیا جاتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ ہجرت کی اور مقام قباء میں چند روزقیام فرمایا تو یہاں پہلی مسجد وجود میں آئی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند