• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 15848

    عنوان:

    اللہ سبحانہ و تعالی کا ذکر کرنے کے لیے مسبحہ یا تسبیح کا استعمال کرنا جائز ہے ؟ برائے کرم مجھ کو اس کا حکم بتائیں اور اس کے ثبوت میں کوئی حدیث بھی بتائیں۔

    سوال:

    اللہ سبحانہ و تعالی کا ذکر کرنے کے لیے مسبحہ یا تسبیح کا استعمال کرنا جائز ہے ؟ برائے کرم مجھ کو اس کا حکم بتائیں اور اس کے ثبوت میں کوئی حدیث بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 15848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1522=1442/1430/ب

    جی ہاں جائز ہے، حدیث شریف میں ایک صحابیہ کا کھجور کی گٹھلی پر پڑھنااور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھ کر منع نہ کرنا یہ دلیل ہے کہ کسی دانے پر ہم تسبیح پڑھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند