• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158353

    عنوان: حدیث میں ثقاہت کے کیا شرائط ہیں ؟

    سوال: حدیث میں ثقاہت کے کیا شرائط ہیں ؟برائے کرم مکمل اور مفصل بیان فرمائیں اردو زبان میں۔

    جواب نمبر: 158353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 526-481/M=5/1439

    ثقہ اور عادل وہ مسلمان شخص ہے خواہ مرد ہو یا عورت جس میں ایسی قوت وملکہ ہو جو اس کو تقوی اورمروت کو لازم پکڑنے پر ابھارے۔

    تقوی: ان تمام اعمال سے بچنے کو کہا جاتا ہے جو شرعاً مذموم ہوں جیسے شرک، فسق، بدعت وغیرہ۔

    مروت: ان تمام اعمال سے پرہیز کرنے کا نام ہے جو عرفاً مذموم ہوں جیسے راہ چلتے ہوئے کھانا، سر عام قہقہہ لگانا، وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند