• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 157376

    عنوان: کیا یہ حدیث ہے، جو شخص رات کو ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے ایک فرشتہ اس کی حفاظت کے لیے مقرر ہو جاتا ہے

    سوال: کیا یہ حدیث ہے، جو شخص رات کو ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے ایک فرشتہ اس کی حفاظت کے لیے مقرر ہو جاتا ہے جو دو بار پڑھے اس کے لیے دو فرشتے مقرر ہو جاتے ہیں اور جو تین بار پڑھے خود اللہ اس کی حفاظت کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 157376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:355-282/D=4/1439

    بخاری شریف میں ہے وإذا أویت إلی فراشک فاقرأ آیة الکرسي․․․ حتی تختم الآیة فإنک لن یزال علیک من اللہ حافظ ولا یقربنک شیطان حتی تصبح یعنی جب تم بستر پر سونے کے لیے لیٹو تو آیت الکرسی پوری پڑھ لو تو پوری رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ حفاظت کے لیے مقرر رہے گا اور کوئی شیطان تمھارے قریب صبح تک نہ آسکے گا۔

    دو مرتبہ پڑھنے پر دو فرشتے اور تین مرتبہ پڑھنے پر تین فرشتوں کا مقرر ہونا ہمیں کسی حدیث میں نہیں ملا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند