• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 157169

    عنوان: ’’اللہ کی قسم میری امت میرے بعد شرک میں مبتلا نہیں ہو سکتی‘‘ كا مطلب؟

    سوال: بخاری شریف کی روایت ہے کہ اللہ کی قسم میری امت میرے بعد شرک میں مبتلا نہیں ہو سکتی تو کیا اس حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آج کے اس دور میں کوئی بھی مشرک نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 157169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:448-381/H=4/1439

    حدیث شریف میں یہ نہیں ہے کہ میری امت میرے بعد شرک میں مبتلا نہیں ہوسکتی لہٰذا یہ نتیجہ بھی نکالنا درست نہیں کہ آج کے دور میں کوئی بھی مشرک نہیں ہے، البتہ حدیث پاک میں یہ ہے کہ وَإِنِّی لَسْتُ أَخْشَی عَلَیْکُمْ أَنْ تُشْرِکُوا، وَلَکِنْ أَخْشَی عَلَیْکُمُ الدُّنْیَا أَنْ تَنَافَسُوہَا ھ یعنی مجموعی اعتبار سے پوری امت شرک میں مبتلا نہ ہوگی ہاں بعض لوگ ہوں گے بخاری شریف کی شرح فتح الباری میں ہے ما أخاف علیکم أي علی مجموعکم لأن ذلک قد وقع من البعض اھ ج۳، ص۲۱۱، وہکذا في إرشاد الساري ج۲ص۴۴۰۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند