• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 157024

    عنوان: حدیث کی اصل عربی عبارت کیا ہے؟

    سوال: (۱) جواللہ سے ڈرتا ہے بندے اس سے ڈرتے ہیں۔ (۲) ایک میری چاہت ہے ایک تیری چاہت ہے۔ براہ کرم! بتلائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 157024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:278-193/sd=3/1439

    (۱) امام بیہقی کی شعب الایمان میں یہ مضمون ان الفاظ کے ساتھ نقل کیا گیا ہے : من خاف اللہ جل ثناوٴہ أخاف اللہ منہ کل شیء ومن لم یخف اللہ أخافہ اللہ من کل شیء۔ (شعب الایمان، رقم :۹۴۳) یعنی: جو اللہ سے ڈرتا ہے ، اللہ تعالی اس سے ہر چیز کو ڈراتے ہیں اور جو اللہ سے نہیں ڈرتا، اللہ اُس کو ر ہر چیز سے ڈراتے ہیں اور اس مقولے کو حضرت عمر بن عبد العزیزکی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔

    (۲) ایک میری چاہت ہے ، ایک تیری چاہت ہے ، اس مضمون کی حدیث امام غزالی نے احیاء علوم الدین میں ان الفاظ کے ساتھ نقل فرمائی ہے : ویروی ان اللہ تعالی أوحی الی داوٴد علیہ السلام یا داوٴد انک ترید وارید وانما یکون ما أرید، یہ روایت تلاش اور جستجو کے باوجود سند کے ساتھ کتب احادیث میں ہم کو نہیں ملی ؛ البتہ نوادر الاصول میں سند کے ساتھ اس کو ذکر کیا گیا ہے ؛ لیکن وہ سند ضعیف ہے ۔ ( نوادر الاصول :۱۰۷/۲،الأصل الخامس والعشرون والمأة، ط: دار الجیل، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند