• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 156861

    عنوان: حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں ایك حدیث كی تحقیق

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں، جماعت کے ساتھی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت موسیٰ کے پیٹ میں درد ہوا تو وہ اللہ سے شفاء مانگے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو جنگل کے کسی درخت کے پتے کھانے کا حکم دیا تو وہ کھاتے ہی فورا ٹھیک ہوگئے ، پھر دوبارہ ان کو پیٹ میں درد ہوا تو حضرت موسیٰ اللہ سے مانگے بغیر وہی پتے جاکر کھالئے تو ان کو ان پتوں کے کھانے سے شفاء نہیں ملی،یہ بات کہاں تک صحیح ہے ؟ اس بات کا حوالہ بھی مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 156861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:339-265/sn=4/1439

    اس طرح کی کوئی روایت حدیث کی متداول کتابوں میں نہیں ملتی، جس شخص سے آپ نے یہ بات سنی ہے اس سے حوالہ دریافت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند