• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 155759

    عنوان: دسویں محرم کو انتقال کرنے والے کے سلسلے میں كیا فضیلت ہے؟

    سوال: (۱) اگر دسویں محرم کو کسی کا انتقال ہوجائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ہم نے تو جمعہ کے بارے میں سنا ہے،مگر عاشورہ کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی حدیث نہیں ہے۔ (۲) کوئی شخص اپنی والدہ کے لیے کیسے ایصال ثواب کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 155759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:168-119/L=2/1439

    (۱) دسویں محرم کو انتقال کرنے والے کے سلسلے میں کسی فضیلت کا ہمیں علم نہیں۔

    (۲) غریبوں پر صدقہ خیرات قرآن کی تلاوت اس کے علاوہ دوسرے اعمالِ خیرمثلاً: نماز،قربانی ،وقف ،حج ،عمرہ،طواف وغیرہ کے ذریعے اس کا ثواب والدہ کو پہونچایا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند