• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 155532

    عنوان: ”بے نمازی کی نحوست چالیس گاوٴں تک پڑتی ہے“ کیا یہ حدیث ہے؟

    سوال: ائمہ حضرات بکثرت اپنے بیانات میں یہ فرماتے ہیں کہ " حدیث میں آیا ہے کہ ایک بے نمازی کی نحوست چالیس گاؤں پر پڑتی ہے ، کیا یہ حدیث صحیح ہے یا موضوع؟ اس کی تحقیق و تخریج مرحمت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 155532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:100-88/M=2/1439

    ”بے نمازی کی نحوست چالیس گاوٴں پر پڑتی ہے“ ایسی کوئی ورایت ہمیں نہیں ملی، جو حضرات اسکو بیان کرتے ہیں ان سے اس کا حوالہ دریافت کریں، اگرحوالہ معلوم ہوجائے تو اس کی تحقیق کی جاسکتی ہے کہ روایت کس درجہ کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند