• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 155152

    عنوان: نہار منہ پانی پینے والے کی قوت کم ہوجاتی ہے، کیا اس مضمون کی حدیث ہے؟

    سوال: امام ابو القاسم سلیمان بن احمد طبرانی رحمہ اللہ کی المعجم الاوسط میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد منقول ہے کہ: جو شخص نہار منہ پانی پیتا ہے ، اس کی قوت کم ہوجاتی ہے ۔ کیا یہ حدیث المعجم الاوسط میں ہے ؟

    جواب نمبر: 155152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:184-132/L=2/1439

    جی ہاں! معجم الاوسط میں یہ حدیث ہے مگر وہ ضعیف ہے۔عن أبی سعید الخدری ۔رضی اللہ عنہ۔عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: من شرب الماء علی الریق انتقصت قوتہ․أخرجہ الطبرانی فی الأوسط (۳/۲۹۸ومحمع الزوائد:۵/۸۶ط:دارالفکر)قال الہیثمی فیہ محمد بن مخلد الرمینی وہو ضعیف ․وعن أبی ہریرة ۔رضی اللہ عنہ۔ قال فی حدیث طویل:قال رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من شرب الماء علی الریق انتقصت قوتہ ․أخرجہ الطبرانی فی الأوسط (۵/۵۲) قال الہیثمی فیہ جماعة لم أعرفہم؛البتہ چونکہ بالعموم خالی پیٹ پانی پینا صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، اس لیے اطباء اس سے منع کرتے ہیں ۔ قال ابن القیم في الطب النبوی: ویکرہ شرب الماء عقیب الریاضة والتعب․․․وعند الانتباہ من النوم فہذا کلہ منافٍ لحفظ الصحة․(الطب النبوي لابن القیم: ۱/ ۱۶۶)․

    بہشتی زیور میں لکھا ہے سوتے اٹھ کر فوراً پانی نہ پیو، اسی طرح نہار منھ نہ پینا چاہیے۔ (بہشتی زیور: ج۹ص۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند