• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 153951

    عنوان: کیا کوئی بھی اپنے وہاٹ شاپ کے ذریعہ کوئی بھی حدیث بغیر کسی تحقیق کے آگے بھیج سکتا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کیا کوئی بھی اپنے وہاٹ شاپ کے ذریعہ کوئی بھی حدیث بغیر کسی تحقیق کے آگے (کسی دوسرے کو) بھیج سکتا ہے؟ جواب تحریر فرمادیں۔

    جواب نمبر: 153951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1178-967/d=12/1438

    اگر کسی معتبر عالم نے حوالہ کے ساتھ حدیث بھیجی ہے تو آپ اسے آگے بھیج سکتے ہیں ورنہ جب تک کسی عالم سے تحقیق کرکے اطمینان نہ کرلیں آگے نہ بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند