• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 153104

    عنوان: ایک حدیث مبارک سنی تھی اس كی تحقیق مطلوب ہے

    سوال: میں نے ایک دن اے آروائی چینل پر ایک حدیث مبارک سنی تھی، حدیث مبارک کچھ یوں تھی " قیامت کے روز اللہ پاک جب تمام دنوں کو جھنجھوڑ دین گے تو تمام دن جنت مین اپنے مقام کی طرف جائیں گے ان کے آگے ایک دن نور کی طرح ہوگا اور کچھ لوگ اس نور تلے جنت مین داخل ہوں گے ۔صحابہ کرام نے عرض کیا کہ یہ نور کیا ہو گا اور لوگ کون ہو ں گے تو فرمایا کہ نور جمعہ کا دن ہو گا اور یہ لوگ وہ ہو ں گے جو جمعہ کا اہتمام کرتے ہوں گے ۔ذرا روشنی ڈالیں۔ 2۔ہمارے پیش امام صاب ایک دن بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ مبارک کی سنت تھی کہ وتر نمازمیں سورت الاعلی سورت کافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت فرمایا کرتے تھے ، ذرا روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 153104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1177-1144/sn=11/1438

    (۱) اس طرح کی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری، آپ چینل والوں سے اس کا عربی متن دریافت کریں، تبھی اس کی تحقیق بآسانی ہوسکتی ہے۔

    (۲) امام صاحب کی بات درست ہے، سنن نسائی وغیرہ کی روایت میں یہ مضمون آیا ہے۔ عن أبي بن کعب قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقرأ في الوتر ب سبح اسم ربک الأعلی، وقل یا أیہا الکافرون، وقل ہو اللہ أحد الحدیث (سنن النسائی، رقم: ۱۷۲۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند