• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 152430

    عنوان: صحیح لذاتہ کیا ہے ؟ عوامی زبان میں مع امثلہ اور ادلہ بیان کیجئے

    سوال: صحیح لذاتہ کیا ہے ؟ عوامی زبان میں مع امثلہ اور ادلہ بیان کیجئے

    جواب نمبر: 152430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 226-955/sd=10/1438

    صحیح لذاتہ ایسی حدیث کو کہتے ہیں ، جس کے تمام راوی عادل ( ثقہ، یعنی معتبر ) ہوں اور حدیث کو سند کے ساتھ خوب اچھی طرح محفوظ کرنے والے ہوں اور اُس کی سند متصل ہو، یعنی سند میں سے کوئی راوی چھوٹ نہ گیا ہو اور اسناد میں کوئی علت خفیہ ( پوشیدہ ) نہ ہو اور وہ روایت شاذ بھی نہ ہو ۔اس تعریف کی وضاحت کے لیے آپ دیکھیے : تحفة الدرر شرح نخبة الفکر ، ص: ۱۵، موٴلفہ : حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری ) وَخَبَرُ الْآحَادِ بِنَقْلِ عَدْلٍ تَامِّ الضَّبْطِ، مُتَّصِلِ السَّنَدِ، غَیْرِ مُعَلَّلٍ وَلَا شَاذٍّ: ہُوَ الصَّحِیحُ لِذَاتِہِ ۔ ( نخبة الفکر )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند