• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 151953

    عنوان: کیا سجدے میں دعا کی شکل میں ہاتھوں کو رکھ کر دعا مانگنا حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: کیا سجدے میں دعا کی شکل میں ہاتھوں کو رکھ کر دعا مانگنا حدیث سے ثابت ہے؟ اور نماز وتر میں بھی اس طرح دعا مانگی جاتی ہے، کیا یہ بھی حدیث سے ثابت ہے؟ اگر ثابت ہے تو دعا مانگنے کا کیا طریقہ ہوگا ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 989-941/B=10/1438

    دعا کی شکل میں ہاتھوں کو رکھ کر سجدہ میں دعا مانگنا ہماری نظر سے کسی کتاب میں نہیں گذرا۔ جس طرح نماز کی حالت میں سجدہ کے اندر ہاتھ رکھے جاتے ہیں اسی طرح ہاتھ رکھ کر محض زبان سے عربی کلمات دعا کہتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند