• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 151814

    عنوان: اس حدیث كی تحقیق مطلوب ہے؟

    سوال: گزارش ہے کہ بعض لوگوں سے بیان میں سنا کہ حدیث میں آتا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم سے فرمایا کہ اگر آپ لوگ دین کا دسواں حصہ چھوڑ دیں گے تو پوچھ کے امکانات ہیں لیکن آخری دور میں جو مسلمان آئیں گے اگر وہ دین کے دسویں حصہ پر بھی عمل کر لیں گے تو نجات کی اُمید ہے ۔ گزارش یہ ہے کہ یہ حدیث صحیح طور پر کیسے ہے اور اس کا صحیح مطلب کیا ہے ؟ کیا واقعی دسواں دین پر عمل کرنے سے نجات مل جائے گی۔ برائے مہربانی تفصیلاً اور واضح رہنمائی فرمائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں ، اور آپ کے علم و معرفت میں ترقی عطا فرمائے ۔ آمین۔

    جواب نمبر: 151814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 919-878/sd=9/1438

     یہ حدیث مشکاة میں باب الاعتصام بالکتاب والسنة میں موجود ہے ، حدیث کے الفاظ یہ ہیں: وعن أبی ہریرة - رضی اللہ عنہ - قال: قال رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم: ( إنکم فی زمان من ترک منکم عشر ما أمر بہ ہلک، ثم یأتی زمان من عمل منہم بعشر ما أمر بہ نجا، اس حدیث میں ما امر بہ سے مراد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے ۔ قال الملا علی القاری : (ما أمر بہ) أی: من الأمر بالمعروف والنہی عن المنکر، إذ لا یجوز صرف ہذا القول إلی عموم المأمورات لأنہ عرف أن مسلما لا یعذر فیما یہمل من الفرض الذی تعلق بخاصة نفسہ․ ہکذا قالہ الشراح․ (مشکاة المصابیح مع مرقاة المفاتیح :۲۶۴/۱)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند