• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 150021

    عنوان: کیا آپ کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں اصول حدیث پر اور کھول کھول کے واضح کریں عوامی زبان میں اور آسان اردو۔

    سوال: کیا آپ کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں اصول حدیث پر اور کھول کھول کے واضح کریں عوامی زبان میں اور آسان اردو۔

    جواب نمبر: 150021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 913-900/L=7/1438
    واضح رہے کہ اصول حدیث ایک مستقل اور وسیع فن ہے، جو کئی فنون پر مشتمل ہے: علم الاسناد، علم الجرح والتعدیل اور علم مصطلح الحدیث وغیرہ جس کے حصول کے لیے باقاعدہ وقت فارغ کرکے ماہرین فن سے مراجعت لازمی ہے، اس مختصر میں اس کا احاطہ ممکن نہیں، البتہ کچھ مناسبت کے لیے اردو کی چند کتابوں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے: علوم الحدیث: موٴلفہ مفتی عبید اللہ اسعدی صاحب، حدیث اور فہم حدیث: موٴلفہ مفتی عبد اللہ معروفی صاحب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند