• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 149880

    عنوان: حدیث کا حوالہ درکار ہے

    سوال: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَةٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ “علم حاصل کرناہر مسلمان پر فرض ہے ۔

    جواب نمبر: 149880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 583-556/N=6/1438

    یہ حدیث سنن ابن ماجہ (باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم، ص ۲۰، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) اور امام بیہقیکی شعب الایمان (۲: ۲۵۳- ۲۵۵، حدیث نمبر: ۱۶۶۳- ۱۶۶۷، مطبوعہ: دار الکتب العلمیة بیروت ) میں مختلف اسانید سے روایت کی گئی ہے اور ان دونوں کتابوں کے حوالہ سے مشکوة شریف ( کتاب العلم، الفصل الثاني، ص ۳۴، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) میں بھی آئی ہے، اور یہ حدیث درجے کے اعتبار صحیح لغیرہ یا کم از کم حسن ضرور ہے (مرقاة المفاتیح، ۱: ۴۳۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت وحاشیة السندي علی سنن ابن ماجة، ص ۲۰) ؛ البتہ یہ واضح رہے کہ حدیث میں علم سے علم دین مراد ہے، اس میں دنیوی علوم داخل نہیں ہیں ؛ اسی لیے امام بیہقینے جس باب میں یہ حدیث ذکر فرمائی، اس کے شروع میں یہ ضابطہ ذکر فرمایا ہے کہ نصوص میں مطلق علم سے علم دین مراد ہوتا ہے۔ والعلم إذا أطلق، علم الدین (شعب الإیمان للبیہقي، ۲: ۲۵۱)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند