• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 149179

    عنوان: مشہور ہے کہ ”حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان نہ دی تو صبح نہ ہوئی“ اس کی کیا حقیقت ہے؟

    سوال: حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا جو واقعہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ اذان نہیں دی تھی تو سورج طلوع نہیں ہوا، بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ مَن گھڑت اور جھوٹا واقعہ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے انہوں نے اذان نہیں دی تھی تو سورج طلوع نہیں ہوا، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ بلال رنگ میں کالے تھے اور ان کی زبان میں لُکنت تھی ۔ مفتی صاحب! آپ سے گذارش ہے کہ حقیقت کیا ہے؟ دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  665-626/SN=6/1438

    (الف) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے حوالے سے جو واقعہ آپ نے ذکر کیا ہے بسیار تلاش کے باوجود کتب حدیث و سیر میں ہمیں نہیں ملا، جو لوگ اس واقعے کو صحیح کہتے ہیں، آپ ان ہی سے اس کا مستند حوالہ معلوم کریں اور جب تک مستند حوالہ معلوم نہ ہو تب تک اس طرح کے واقعات لوگوں کے درمیان بالکل نہ بیان کرنا چاہئے۔

    (ب) حضرت بلال رضی اللہ عنہ چوں کہ اصلاً حبشہ کے تھے؛ اس لیے آپ کے رنگ کالا تھا (دیکھیں: سیر اعلام النبلاء: ۳/۲۱۲، ط: بیروت، اور الأعلام للزرکلی: ۲/۷۳)؛ لیکن آپ کی زبان میں لکنت تھی اس کا ذکر تلاش کے باوجود ہمیں نہیں ملا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند