• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 148832

    عنوان: قرآن وحدیث کی روشنی میں ابدال کی کیا حیثیت اور اہمیت ہے؟

    سوال: قرآن وحدیث کی روشنی میں ابدال کی کیا حیثیت اور اہمیت ہے؟

    جواب نمبر: 148832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 472-487/B=5/1438

    ابدال ایک قسم کے اولیاء اللہ ہیں، روئے زمین پر کل چالیس ابدال ہوتے ہیں، بارہ یا بائیس شام میں اور اٹھارہ یا اٹھائیس عراق میں رہتے ہیں ان میں سے جب کسی کا انتقال ہو جاتا ہے تو اللہ تعالی اس کی جگہ دوسرا بدل دیتے ہیں، ان کی برکت سے بارش ہوتی ہے، دشمنوں پر غلبہ حاصل ہوتا ہے اور ان کی برکت سے اہل شام سے دنیوی عذاب ہٹ جاتا ہے۔ عن شریح بن عبید قال: ذکر أہل الشام عند علي وقیل العنہم یا أمیر المؤمنین، فقال: لا إنی سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: الأبدال یکونون بالشام وہم أربعون رجلا، کلما مات رجل أبدل اللہ مکانہ رجلا، یسقی بہم الغیث، وینتصر بہم علی الأعداء، ویصرف عن أہل الشام بہم العذاب (مشکوة المصابیح: ۲/۵۸۲، الفصل الثالث، باب المناقب) مرقاة المفاتیح: ۱۱/۴۰۹، ط: فیصل دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند