• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 147156

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کن حضرات سے گفتگو ترک کر دی تھی؟

    سوال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کن حضرات سے گفتگو ترک کر دی تھی؟

    جواب نمبر: 147156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 365-405/M=4/1438

    سن ۹ھ میں غزوہٴ تبوک کا واقعہ پیش آیا جس میں تین صحابہ شریک نہیں ہوسکے جب کہ وہ معذور بھی نہیں تھے، ایک کعب بن مالک ،دوسرے ہلال بن امیہ ، تیسرے مرارہ بن ربیع(رضی اللہ عنہم) ، غزوہ سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان حضرات سے گفتگو کی ممانعت فرمادی تھی پورے پچاس دن اسی حال میں گذرے کہ کوئی ان سے سلام کلام نہیں کرتا تھا، پچاسویں دن ان کی توبہ قبول ہوئی اور ان کی معافی کا اعلان ہوگیا اور گفتگو کی ممانعت ختم ہوگئی۔ سورہٴ توبہ آیت نمبر ۱۱۸میں ان کا تذکرہ ہے اور فضائل اعمال حکایات صحابہ میں درمنثور اور فتح الباری کے حوالے سے واقعہ مفصل مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند