• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 147105

    عنوان: کیا کھانے سے پہلے نمک چکھنا سنت ہے ؟

    سوال: کیا کھانے سے پہلے نمک چکھنا سنت ہے ؟

    جواب نمبر: 147105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 282-1308/H=12/1438

    اگرچہ فقہی کتابوں میں نمک سے کھانے کی ا بتداء واختتام کو سنت کہا گیا ہے مگر تحقیق سے معلوم ہوا کھانے سے پہلے نمک کے سلسلے میں سبھی روایات ساقط الاعتبار ہیں؛ اس لیے اس بارے میں کسی ایک پہلو کو سنت اور دوسرے کو خلافِ سنت کہنا مشکل ہے؛ لہٰذا جب جیسا موقع ہو نمکین وغیرہ کھالیں اس بارے میں شرعاً کوئیپابندی نہیں ہے۔ ومنا لسنة البداء ة بالملح والختم بہ (شامي: ۹/۴۹۱کتاب الحظر والإباحة، ط: زکریا) الہندیة: الباب الحادی عشر في کراہیة الأکل: ۵/۳۹۱، ط: زکریا) ومن السنة البداء ة بالملح والختم بہ لکن لم یصح عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم شيء من ہذا؛ بل ذکرہ ابن الجوزي أنہ حدیث موضوع․ (الفقہ الحنفي في ثوبہ الجدید: ۵/ ۳۱۷ط: دار الایمان سہارنفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند