• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 146489

    عنوان: وضو کے بعد والی دعا پڑھتے وقت آسمان كی طرف نظر كرنا؟

    سوال: کچھ لوگ وضو کے بعد والی دعا پڑھتے وقت آسمان کی طرف دیکھ کر دعا پڑھتے ہیں؟ کیا یہ سنت ہے ؟ اور کچھ لوگ تو اس وقت آسمان کی طرف شہادت والی انگلی سے اشارہ بھی کرتے ہیں کیا یہ سنت ہے ؟ صحیح حدیث سے ثابت ہے ؟ یا احناف کی کسی مستند فتوی کی کتاب میں وضو کے بعد ایسا کرنے کا لکھا ہے ؟

    جواب نمبر: 146489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 194-200/D=3/1438

     

    ابوداوٴد کی ایک روایت اور شامی کی عبارت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وضوء کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر دعا پڑھنا مستحب ہے۔ فأحسن الوضوء ثم رفع نظرہ إلی السماء (ابوداوٴد: ۱/۲۳) وأن یقول بعد فراغہ سبحانک اللہم وبحمدک أشہد أن لا إلٰہ إلا أنت استغفرک وأتوب إلیک وأشہد أن محمداً عبدک ورسولک ناظراً إلی السماء (شامی: ۱/۲۵۳)

    اور حاشیہ طحطاوی علی المراقی میں بعض مشائخ کے قول سے انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کرنے کا استحباب بھی ثابت ہوتا ہے۔ وذکر الغزنوی أنہ یشیر بسبابتہ حین النظر إلی السماء (حاشیة طحطاوی علی المراقی کتاب الطہارہ، ص:۷۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند