• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 146079

    عنوان: کھانے کے بعد کی دعا

    سوال: کھانے کے بعد کی مشہور دعا میں \'وجعلنا\' کے بعد \'من\' ہے یا نہیں؟ دینیات(ممبئی) کی کتب میں\' وجعلنا مسلمین لکھا ہے ۔

    جواب نمبر: 146079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 174-176/L=2/1438

    کھانے کے بعد کی مطلوبہ دعا دس سے زائد کتب حدیث میں مذکور ہے، اور ساری جگہوں پر ”وجلعنا مسلمین“ ”من“ کے بغیر ہی ذکر ہے، نیز حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ خصائل نبوی (ص: ۲۴۹) کے حاشیہ میں شمائل ترمذی میں ”من“ کے بغیر وارد شدہ حدیث کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یہ لکھا ہے، فرماتے ہیں: ”ہکذا في جمیع النسخ الموجودة من الہندیة والمصریة، وفي بعض الحواشي بطریق النسخة ”من المسلمین“؛ اس لیے آپ دعا بغیر ”من“ کے ہی پڑھا کریں۔ حوالہٴ کتب مندرجہ ذیل ہیں: أخرجہ أبوداوٴد: (کتاب الأطعمة، باب ما یقول الرجل إذا طعم، رقم: ۳۸۵۰)، والترمذي: (کتاب الدعوات، باب ما یقول إذا فرغ من الطعام، رقم: ۳۴۵۷)، وفي ”شمائلہ مع جمیع الوسائل“: (ما جاء في قول رسول اللہ- صلی اللہ علیہ وسلم- قبل الطعام، ۱/۲۹۰)، والنسائي ”في الکبری“: (رقم الحدیث: ۱۰۱۲۰، ۱۰۱۲۱، ۱۰۱۲۲)، وفي ”عمل الیوم واللیلة“: (رقم: ۲۸۸، ۲۸۹، ۲۹۰)، وابن ماجة: (کتاب الأطعمہ، باب مایقال: إذا فرغ من الطعام، رقم: ۳۲۸۳) وابن السني في ”عمل الیوم واللیلة“ (باب ما یقول: إذا أکل، رقم: ۴۶۴)، وابن أبي شیبة مرفوعاً: (الأطعمة، في التسمیة علی الطعام، رقم: ۲۴۹۹۲)، وموقوفاً: (رقم: ۲۴۹۹۵)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند