• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 146027

    عنوان: ایسی كوئی حدیث ہے جس میں قسطنطنیہ پر حملے اور يزيد کا ذکر ہو؟

    سوال: براہ کرم، وہ اس حدیث صحیح مفہوم اور مطلب بتائیں جس میں قسطنطنیہ میں حملہ کرنے والی فوج اور يزيد کا ذکر ہے۔

    جواب نمبر: 146027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 161-207/H=3/1438

     

    قسطنطنیہ میں حملہ کرنے والی فوج اور یزید کا ذکر کسی حدیث میں ہوا ہو ایسی کوئی حدیث ہمارے علم میں نہیں ہے البتہ بخاری وغیرہ میں ایک حدیث ہے جس میں مدینہٴ قیصر (قسطنطنیہ) پر سب سے پہلے حملہ کرنے والوں کو مغفور لہ ہونے کی بشارت دی گئی ہے اور مہلب (غالباً شارح بخاری مہلب بن احمد متوفی ۴۳۵ھ ) نے فرمایا کہ مسلمانوں نے یزید کی قیادت میں سب سے پہلے قسطنطنیہ پر حملہ کیا لہٰذا یزید ا س بشارت میں شامل ہے لیکن بعض لوگ مثلاً حافظ حجر وغیرہ نے اس کو رد کردیا اس لیے قطعیت کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس بشارت میں یزید شامل ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند