• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 145758

    عنوان: کیا یہ صحیح کہ ”معراج شریف سے واپسی پر میرے پسینہ کا ایک قطرہ زمین پر گر پڑا اور اس سے گلاب کا پھول پیدا ہوا“؟

    سوال: کیا یہ صحیح ہے گلاب کے پھول کی حقیقت:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج شریف سے واپسی پر میرے پسینہ کا ایک قطرہ زمین پر گر پڑا اور اس سے گلاب کا پھول پیدا ہوا، جو کوئی چاہتا ہے کہ میری خوشبو کو سونگھے تو وہ گلاب کے پھول کو سونگھ لے، ایک اور روایت میں آیا ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائشِ مبارک کا قطر زمین پر گرا، زمین ہنسی اور گلاب کا پھول اُگ آیا۔ حوالہ: مدارج النوبت ، جلدنمبر/ ۱، صفحہ/۴۰۔

    جواب نمبر: 145758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 87-1400/H=12/1438

    عن أنس رضی اللہ عنہ مرفوعاً لما عرج بی الی السماء بکت الارض من بعدی فنبت اللصف من مائھا فلما رجعت قطر من عرقی علی الارض فنبت ورد احمر ألا من اراد ان یشم رائحتی فلیشم الورد الاحمر قال النووی لایصح وقال ابن حجر موضوع وانظر المقاصد الحسنہ حدیث: ۲۶۱۔ (ب) وکشف الخفاء/ ۷۹۸التذکرہ فی الاحادیث المشتہرة / ۴۸۔تفصیل بالا سے معلوم ہوا کہ اس سلسلہ میں کوئی صحیح حدیث وارد نہیں ہے جو کچھ منقول ہے وہ کلام سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند