• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 10693

    عنوان:

    میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ دنیا مچھلی کے پیٹ پر قائم ہے۔ جب کہ سائنس والوں کی تحقیق یہ ہے کہ دنیا خلا میں معلق ہے۔ برائے کرم تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں اس لیے کے مجھے اپنی ایمان کے بارے میں بڑی فکر ہے؟

    سوال:

    میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ دنیا مچھلی کے پیٹ پر قائم ہے۔ جب کہ سائنس والوں کی تحقیق یہ ہے کہ دنیا خلا میں معلق ہے۔ برائے کرم تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں اس لیے کے مجھے اپنی ایمان کے بارے میں بڑی فکر ہے؟

    جواب نمبر: 10693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 395=319/د

    بخاری کی حدیث ہے کہ اللہ جنت والوں کی سب سے پہلے مچھلی کے جگر کی دعوت کریں گے اس پر شراح لکھتے ہیں کہ یہ وہی مچھلی ہوگی جس پر دنیا قائم ہے اس طرح تاریخ کی کتاب المنتظم میں ہے کہ دنیا ایک فرشتہ کی ہتھیلی پر ہے اور وہ فرشتہ ایک مچھلی کی پیٹھ پر قائم ہے جس مچھلی کا نام بہموت ہے: کما في المنتظم لابن الجوزی قال کعب ہذہ الأرض علی صخرة خضراء في کف ملک وذلک الملک قائم علی ظھر الحوت وذلک الحوت منطو بالسموات السبع من تحت الأرض وقال وہب: اسم الحوت بہموت۔ المنتظم: ۱/۱۷۲ اور ایمان کا مسئلہ ایسی چیزوں کی تحقیق پر مبنی نہیں ہے لہٰذا ان جیسی چیزوں کے بارے میں نہ پڑیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند