• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 10363

    عنوان:

    میں جامعہ اشرفیہ لاہور کا طالب علم ہوں ۔ آپ مہربانی فرماکر ناف سے نیچے ہاتھ باندھنے کی احادیث بتادیجئے باب اور حدیث نمبر بھی؟

    سوال:

    میں جامعہ اشرفیہ لاہور کا طالب علم ہوں ۔ آپ مہربانی فرماکر ناف سے نیچے ہاتھ باندھنے کی احادیث بتادیجئے باب اور حدیث نمبر بھی؟

    جواب نمبر: 10363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 193=194/ ب

     

    جامعہ اشرفیہ لاہور تو مرکزی ادارہ ہے، اتنی چھوٹی سی بات وہاں نہیں دریافت کرسکتے تھے؟ یا غیر مقلد کی طرح فرضی نسبت قائم کی ہے۔ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کی حدیثیں ملاحظہ فرمائیں:

    (۱) حدثنا یزید بن ھارون قال: أنا الحجاج بن حسان قال: سمعت أبا مجلز أو سألتہ کیف یضع؟ قال: یضع باطن کفہ یمینہ علی ظاھر کفہ شمالہ ویجعلھا أسفل من السرة رواہ ابن أبي شیبة (ص:۱/۳۹۰)

    (۲) حدثنا وکیع عن ربیع عن أبی معشر عن إبراھیم قال: یضع عینہ علی شمالہ في الصلاة تحت السرة (أیضا)

    (۳) عن أبي جحیفة أن علیًا قال: السنة وضع الکفّ علی الکف في الصلاة تحت السرة (أبوداوٴد)

    (۴) عن أبي وائل قال: قال أبوہریرة أخذ الأکف علی الأکلف في الصلاة تحت السرة ، ابوداوٴد (۲/۲۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند