• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 825

    عنوان:

    مرد کو شلوار کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    مرد کو شلوار کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا صرف نماز کے وقت ہی اوپر رکھنا ضروری ہے یا ہر وقت اوپر واجب ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 232/د=233/د)

     

    مردوں کے لیے شلوار، تہبند، پینٹ وغیرہ اس قدر لمبا پہننا جس سے ٹخنے ڈھک جائیں منع ہے اور یہ حکم نماز کے وقت کا بھی ہے اور اس کے علاوہ اوقات میں بھی یہی حکم ہے۔ ٹخنہ کو کھولے رکھنا ہرحال میں واجب ہے:

    عن أبي ھریرة رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما أسفل من الکعبین من الإزار في النار۔ رواہ البخاري مشکاة: ص373) ازرا (تہبند، شلوار وغیرہ) کا جو حصہ ٹخنہ سے نیچے ہو وہ جہنم میں جائے گا۔ یعنی صاحب ازار جہنم میں جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند