• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 69414

    عنوان: ایسی جگہوں پر پكا كھانا كھانا جہاں پر حرام چیزیں پكائی جاتی ہوں؟

    سوال: ڈومینس کا پیزا کیا کھانا جائز ہے اگر وہ pork (سور کا گوشت) کا پیش کرتے ہیں تو؟ پر ہم نے ان سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ پورک (سور کا گوشت) دوسرے چولہے میں بناتے ہیں، پر یہ پتا نہیں کہ کون بناتا ہے؟ کیا ویج(سبزی والا) پیزا کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 69414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1415-1337/L=11/1437

    اگر اس بات کا یقین ہو کہ سبزی والا پیزا جس برتن میں پکاتے ہیں اور جس برتن میں پیش کرتے ہیں وہ دونوں پاک اور ممتاز ہیں ان میں خنزیر کے گوشت والے برتنوں سے اختلاط بالکل ہی نہیں رہتا تو فی نفسہ سبزی والا پیزا استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی تاہم ایسی جگہوں میں برتنوں کا اختلاط سے بچا رہنا ایک امر مشکل ہے نیز اس میں دیانت کا پہلو بھی ہے جس میں کافر کا قول معتبر نہیں او راس کے ساتھ ساتھ ایسی جگہوں پر جانا جہاں حرام چیزیں کھلائی جاتی ہوں خود موضع تُہم ہے جہاں سے بچنے کاحکم ہے بایں وجوہ ایسی جگہوں پر سبزی والا پیزا کھانے کے لیے بھی جانا کسی بھی طرح ایک مسلمان کے لیے مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند