• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 68742

    عنوان: اس مطعم میں کھانا جس میں کھانا غیر مسلم بناتا ہو؟

    سوال: ہم دبئی میں ایک کمپنی میں کام کررہے ہیں۔ یہاں کمپنی میں مطعم کی سہولت موجود ہے۔ لیکن وہاں ایک غیر مسلم چکن، مٹن اور سبزی بناتا ہے۔ کیا ہم اس مطعم میں کھاسکتے ہیں کیوں کہ وہ غیر مسلم (کافر) ہے۔ براہ کرم بہتر جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 68742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 894-828/Sd=10/1437 اگر ذبیحہ حلال ہو، تو اس کا گوشت کھانا جائز ہے خواہ بنانے والا کوئی غیر مسلم ہو؛ لہذا صورت مسئولہ میں چکن اور مٹن کھانا اسی وقت حلال ہوگا، جب کہ یقین یا ظن غالب ہو کہ اُس کو حلال طریقے پر ذبح کیا گیا ہے اور کھانے میں کوئی ناپاک چیز شامل نہیں کی گئی ہے، تاہم اگر شک ہو، تو ایسی جگہ گوشت کی چیزیں نہ کھانے ہی میں احتیاط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند