• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 68175

    عنوان: گھوڑے کا گوشت اسلام میں حلال ہے یا حرام ہے؟

    سوال: (۱) میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ گھوڑے کا گوشت اسلام میں حلال ہے یا حرام ہے؟ (۲) کیا عمرہ کے بعد حج ضروری ہوجاتا ہے؟ براہ کرم میری اس پریشانی اور الجھن کو دور کریں۔

    جواب نمبر: 68175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 707-707/B=9/1437 (۱) گھوڑے کا گوشت اسلام میں حلال ہے، صرف اس کے فوجی نظام میں کام میں آنے کی وجہ سے اس کو ذبح کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ (۲) جی نہیں، عمرہ کرنے کے بعد حج ضروری نہیں ہوتا، حج اس وقت ضروری ہو جاتا ہے جب کہ اس کے پاس حج کی مکمل استطاعت ہو جائے۔ اور اس کے لیے کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو، البتہ جولوگ اَشہر حج میں عمرہ کرتے ہیں بعض علماء فرماتے ہیں کہ اُن پر حج واجب ہوجاتا ہے۔ لیکن جمہور علماء کا وہی قول ہے جو ہم نے اوپر لکھاہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند