• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 62241

    عنوان: ایک سفید پرندے کے بارے میں پوچھنا ہے کہ حلال ہے یا حرام؟ اس سفید پرندے کو اردو میں سفید بگلا اور ہم سندھی میں اس کو اچھو بگھو کہتے ہیں۔ اس کی لمبی باریک ٹانگیں ہوتی ہیں، کچھ لمبی چونچ ہوتی ہے ، اکثر پانی کے ارد گرد دکھائی دیتا ہے ، اس لئے کہ پانی سے چھوٹی مچھلیاں اور مینڈک وغیرہ چونچ سے پکڑ کر کھاتا ہے ۔

    سوال: ایک سفید پرندے کے بارے میں پوچھنا ہے کہ حلال ہے یا حرام؟ اس سفید پرندے کو اردو میں سفید بگلا اور ہم سندھی میں اس کو اچھو بگھو کہتے ہیں۔ اس کی لمبی باریک ٹانگیں ہوتی ہیں، کچھ لمبی چونچ ہوتی ہے ، اکثر پانی کے ارد گرد دکھائی دیتا ہے ، اس لئے کہ پانی سے چھوٹی مچھلیاں اور مینڈک وغیرہ چونچ سے پکڑ کر کھاتا ہے ۔ برائے مہربانی بتلائیں کہ یہ پرندہ حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 62241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 35-55/L=2/1437-U ”بگلا“ پرندہ حلال ہے اس کو کھاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند