• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 59182

    عنوان: اگر کسی پیڑ کا کوئی مالک ہو یا نہ ہو کوئی سرکاری پیڑ ہو تو اس سے گرے ہوئے پھل کو زمین سے اٹھا کر کھالینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی پیڑ کا کوئی مالک ہو یا نہ ہو کوئی سرکاری پیڑ ہو تو اس سے گرے ہوئے پھل کو زمین سے اٹھا کر کھالینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 59182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 680-000/H=7/1436-U اگر مالک یا سرکار کی طرف سے اذن ہو تو گنجائش اٹھاکر کھالینے کی ہے، اذن خواہ صراحةً ہو اور چاہے دلالة ہو اور مراد دلالةً سے یہ ہے کہ عامة اٹھاکر کھالیتے ہوں اور مالک یا سرکار کی طرف سے کچھ مواخذہ یا کبیدگی اس سے نہ ہوتی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند