• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 58703

    عنوان: یا کولڈ ڈرنک پہ فتوی جاری ہوا ہے یا نہیں؟

    سوال: مجھے بتایا جارہا ہے کہ کولڈ ڈرنک میں خنزیر کی چربی ملائی جاتی ہے اور اس پر فتوی جاری ہوگیا ہے ، اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ براہ کرم، بتائیں کہ کیا کولڈ ڈرنک پہ فتوی جاری ہوا ہے یا نہیں؟ مجھے صحیح جانکاری دیں۔

    جواب نمبر: 58703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 636-636/M=6/1436-U ایسا کوئی فتوی ہمارے علم میں نہیں جس میں محقق طور پر یہ بات لکھی گئی ہو کہ کولڈ ڈرنک میں خنزیر کی چربی ملائی جاتی ہے، اور جب تک شرعی تحقیق سے خنزیر کی چربی کا ملایا جانا ثابت نہ ہو اس پر قطعی حرمت کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، البتہ کوئی احتیاط کرے تو اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند